پنجاب:یکم اگست سے سکولوں کے اوقات کار فائنل،سوا ایک بجے چھٹی

پنجاب:یکم اگست سے سکولوں کے اوقات کار فائنل،سوا ایک بجے چھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سٹاف رپورٹر)یکم اگست سے سکولوں کے لئے اوقات کار جاری کردیئے گئے۔بتایاگیا ہے کہ یکم سے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکول کھل جائیں گے جن (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
کیلئے  اوقات کار جاری کردیئے گئے۔ بوائز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے چھٹی سوا ایک بجے ہوگی۔گرلز سکول صبح سوا سات بجے لگیں گے چھٹی ایک بجے ہوگی۔جمعہ کے روز بوائز سکولوں کو ساڑھے گیارہ بجے اور گرلز سکولوں میں سوا گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔ڈبل شفٹ سکولز صبح 7 بجے لگیں گے بارہ بجے چھٹی ہوگی۔ سکینڈ شفٹ میں سکول ساڑھے بارہ بجے لگیں گے چھٹی ساڑھے چار بجے ہوگی۔جمعہ کے روز سکینڈ شفٹ سکول اڑھائی بجے لگیں گے چھٹی ساڑھے پانچ بجے ہوگی۔موسم سرما کے لئیاوقات کار 15 اکتوبر سے تبدیل ہوں گے۔