گرمیوں کی چھٹیاں ختم، یکم اگست سے سکول دوبارہ اوپن، تیاریاں شروع
ملتان، خانیوال (نیوز رپورٹر،نمائندہ پاکستان)گرمیوں کی چھٹیاں ہوئیں ختم‘یکم اگست سے سکول دوبارہ کھلیں گے ذرائع کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)
پنجا ببھر میں سکول پیر یکم اگست سے دوبارہ کھل رہے ہیں تعطیلات میں اضافے کے بارے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا سکول سربراہان کو یکم اگست سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا جبکہ آئندہ برس تعلیمی سال یکم اپریل 2023سے شروع کیا جائے گا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان شمشیر احمد خان یکم اگست کو مختلف سکولز کا معائنہ کریں گے اور وہاں اساتذہ وسٹاف کی حاضری، صفائی اور تدریسی امورکاجائزہ لیں گے۔سی ای او نے ضلع کے تمام افسران تعلیم، سکولز سربراہان، اساتذہ وسٹاف کو مکمل تیاری کے ساتھ یکم اگست کوسکولزکھولنے کاحکم دے دیاہے۔