ملکی حالات سنگین،فوری الیکشن واحد حل، اورنگزیب کھچی

ملکی حالات سنگین،فوری الیکشن واحد حل، اورنگزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی (نامہ نگار) تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے صدر اور مستعفی رکن قومی اسمبلی محمد اور نگ زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ 11 ارکان قومی اسمبلی کا جو 2018 میں منتخب ہوئے کا استعفی امپورٹڈ حکومت کی جانب سے قبول کر نے کا شوشہ حیران کن ہے کیونکہ ہم تمام اراکین اسمبلی نے پی ٹی آئی۔کے قائد عمران خان کی ہدایت پر اپریل ہی میں دے دیا تھا جسے اس وقت ڈپٹی(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
 اسپیکر قومی اسمبلی نے منظور کر لیا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ٹیلی فونک گفتگو پر کارکنوں سے کیا انہوں نے کہا کہ  ملک  نازک حالات سے گذر رہا ہے مہنگائی نے عوام کی مت مار رکھی ہے ڈالر 250 تک جا چجا مگر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے مگر حکومت معیشت کو درست کر نے کی بجائی عدلیہ پر  قدغن لگانے اس پر وار کر نے کے لیے انتقامی طور پر ہر حربہ استعمال کر رہی ہے حالانکہ پنجاب تو اس وقت ان کے ہاتھوں سے نکل گیا جب 17 جولائی کو انہوں نے خود شکست قبول کی انہوں نے کہا کہ اس وقت اگر معاشی میثاق کی حکومت ضرورت سمجھے تو بڑھتی ہوئی مہنگائی رک سکتی ہے مگر پی ڈی ایم ایک اقتدار پرست جماعت بن گئی ہے جو الیکشن کی جانب آنے سے کترا رہی ہے اور ملک کو روز نئے بحران میں دھکیل رہی ہے۔