محرم الحرام میں بجلی کی بلاتعطل  فراہمی کا حکم،میپکو ملازمین کو ٹاسک

محرم الحرام میں بجلی کی بلاتعطل  فراہمی کا حکم،میپکو ملازمین کو ٹاسک

  

  ملتان ( نیوز  رپورٹر  )  ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو آپریشن ملتان سرکل چوہدری خالد محمود نے محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے اور شکایات کے(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

 فوری اور بروقت ازالے کے لئے افسران اور ملازمین کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں۔ میپکو کی ٹیمیں عاشورہ پر جلوسوں کے روٹس پر ہمراہ ہوں گی۔ ملتان سرکل کے زیر انتظام ضلع بھر میں امام بارگاہوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے اور شکایات کے ازالے کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ملتان سرکل ارشدمنیر ڈاہا کو اوورآل انچارج مقرر کیاگیاہے جبکہ ایڈیشنل ایکسین تاج محمود قمر فوکل پرسن کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ملتان سرکل سمیت ڈویژنل اور سب ڈویژنل سطح پر قائم کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسز سنٹرز میں سٹاف تین شفٹوں میں خدمات سرانجام دیگا جبکہ متعلقہ ڈویژنوں کے ایگزیکٹو انجینئرز اور سب ڈویژنل افسران بھی 9اور10محرم الحرام کو اپنے دفاتر میں موجود رہیں گے اور بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کریں گے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -