کوٹ ادو میں ریٹیلرز کی لوٹ مار متاثرین کا احتجاج،آپریشن شروع

کوٹ ادو میں ریٹیلرز کی لوٹ مار متاثرین کا احتجاج،آپریشن شروع

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تحصیل کوٹ ادومیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم مستحقین کودیتے وقت رٹیلرزکی طرف سے کٹوتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا،متاثرہ خاتون(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

 کی شکایت پراسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی کا ایکشن،رٹیلر کی ڈیوائس کو بلاک کراکے دکان سیل کردی,کاروائی کے لئے استغاثہ بھی تھانہ میں بھجوا دیا،اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اڈا لومڑی والا تھانہ سنانواں کے علاقہ میں مدثر موبائل شاپ کے ریٹیلر محمد اظہر نے خاتون نسرین مائی زوجہ محمد اعظم کی 8ہزار روپے کی امدادی  رقم سے کٹوتی کرکے صرف 18سو روپے خاتون کو دے کر 6 ہزار2سوروپے خود رکھ لیے,متاثرہ نسرین مائی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سید غضنفر عباس بخاری کوشکایت کی جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے موبائل شاپ پرچھاپہ مارا اور ریٹیلر محمد اظہرسیخاتون کی رقم62سوروپے واپس دلوانے کے بعد اس کی ڈیوائس کو بلاک کرا کے اس کی موبائل شاپ کو سیل کردیا اور اس کے خلاف تھانہ سنانواں میں استغاثہ بھی بھیجوا دیا،اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی سید غضنفر عباس بخاری نے کہا کہ کوئی بھی ریٹیلرقانون سے بالا تر نہیں ہے اور نہ ہی کوئی غریب بیوہ مستحق  خواتین کی رقم سے کٹوتی کر سکتاہے،کٹوتی کرنے والے ریٹیلروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہیجن کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جا رہے ہیں (

مزید :

ملتان صفحہ آخر -