خان گڑھ:چار افراد کی دو بچوں سے بدفعلی،پولیس کارروائی شروع

خان گڑھ:چار افراد کی دو بچوں سے بدفعلی،پولیس کارروائی شروع

  

خانگڑھ (نمائندہ پاکستان) خانگڑھ کے محلہ محمدیہ کے رہائشی محمدجعفر(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 نے تھانہ خانگڑھ میں دی جانے والی درخواست میں الزام عائد کیا کہ میرا بیٹا 12 سالہ سبحان اور میرے ہمسائے بلال درکھان کا 7 سالہ بیٹا مبشر گلی میں کھیل رہے تھے کہ علی اور شان اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ دونوں بچوں کو سیر کے بہانے ورغلا کر موٹرسائیکل پر پل شمس آباد پر مجیب خان کے بھانے میں لے جا کر چاروں افراد نے بدفعلی کی جبکہ بھانہ پر موجود عبدالحئی پہرہ دیتا رہا درخواست پر پولیس تھانہ خانگڑھ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ضروری کاروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -