دیوار گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق،دو افراد کی خودکشی

 دیوار گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق،دو افراد کی خودکشی

  

بہاولپور،رحیم یارخان،ملتان،صادق آباد(ڈسٹرکٹ بیورو، بیورو رپورٹ،خصوصی رپورٹر،تحصیل رپورٹر)دیوار گرنے کے باعث دو سالہ معصوم بچی جاں بحق ہوگئی  ریسکیو کیمطابق:طارق آباد گلی نمبر 10۔ کے رہائشی محمد اکرم۔ کی دو سالہ بچی گھر کی دیوار کے ساتھ کھیل رہی تھی اچانک سے دیوار گر گئی   دیوار کے نیچے دب کر  جاں بحق ہوگئی۔ اطلاع  پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر بچی کی لاش نکال کر ورثہ کے حوالے کردی دوسری  جانب۔جاں بحق بچی کو لواحقین شفٹ نہیں (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

 کروانا چاہتے  جبکہ مقامی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی صادق آباد اوور ہیڈ بریج سے نوجوان لڑکے نے چھلانگ لگا دی واقعہ کی اطلاع ریسکیو 1122کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی جب کہ لڑکے کے پاس موبائل یا دوسری ایسی کوئی بھی چیزموجود نہ تھی جس سے شناخت ہو سکے،عینی شاہدین ریڑھی بانوں نے بتایا کہ انہوں نے دیکھا کہ لڑکا نے اوور ہیڈ بریج سے خود چھلانگ لگائی تھی،ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پرلڑکے کے ورثا بھی پہنچ گئے نوجوان لڑکے کا نام بسام خالد تھا اور یہ سٹلائٹ ٹاؤن کا رہائشی تھا ورثا کے مطابق ان کے گھر میں کوئی ایسا لڑائی جھگڑا نہیں ہوا جس کی وجہ سے بسام خالد نے خود کشی کی پولیس تھانہ سٹی نے ورثا کے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی۔نامعلوم  وجوہات کی بنا پر نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا  تفصیل کے مطابق زنانہ ہسپتال روڈ کے قریب 18 سالہ نوجوان نے اپنے سینے میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری طبی امداد دی، لیکن نوجوان کی زندگی نہ بچائی جا سکی ہے پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر تفتیش  شروع کر دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -