مرکزی تنظیم نیشنل تاجر اتحاد پاکستان کا اہم اجلاس،ظالمانہ ٹیکس پر اظہار مزمت
ملتان(نیوزرپورٹر)مرکزی تنظیم نیشنل تاجر اتحاد پاکستان کا اہم اجلاس زیرصدارت مرکزی چیئرمین میاں امتیاز احمد(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
شیخ منعقد ہوا، اجلاس میں ملکی معیشت کی ابتر حالت، حکومتی اداروں کی طرف سے عوام پر نافذ ظالمانہ ٹیکسز، پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، جبری ٹیکسز کی وصولی، تاجروں کی کاروباری حالت، حکومتی اقدامات و سہولیات بارے غور خوض کیا گیا، اس بات پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ کاروباری حالات مخدوش اور نامساعد ہیں،چھوٹا دکاندار ان ٹیکسز کی ادائیگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، چہ جائیکہ اداروں کے اللے تللے بھی وہی برداشت کریں، اجلاس سے خطاب میں میاں امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ عوام بالخصوص چھوٹا تاجر مختلف الاقسام ٹیکسز پہلے ہی مشکل سے برداشت کررہا ہے کہ اس پر فکسڈ ٹیکس، نیوپرائس ایڈجسٹمنٹ جبری ٹیکس مسلط کردیا گیا،کاروباری حالات تباہی کی جانب جارہے ہیں۔ عوام میں خانہ جنگی، لوٹ مار،قتل وغارت گری،خودکشیوں کا رجحان رواج پا رہا ہے مگر کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں،انہوں نے کہا کہ ایسے کون سے خسارے ہیں جو باوجود پہلے سے اتنے ٹیکس وصولیابی کے پورے ہونے میں نہیں آرہے اور نئے جبری ٹیکسز وصول کرنے سے ہی پورے ہوں گے اور اس وقت زیرویونٹس استعمال پر بھی ہزاروں روپے ٹیکس وصول کئے جارہے ہیں،کاروبار تباہ، معیشت تباہ، مہنگائی عروج پر۔ بے روزگاری عام ہے،تعلیمی ادارے بند، ہرشے پر ٹیکس، مگر افسوس کہ سیاسی ومقتدر طبقہ ملکی وقومی مسائل حل کرنے کی بجائے مفادات اور اقتدار کے حصول کے لئے باہم دست وگریباں ہیں ملک دیوالیہ ہونیکے قریب، عوام بدحال جبکہ عیاشیوں کیلئے نئی قسم کے جگا ٹیکس کا نفاذ اورنہرو چین کی بنسری بجانے میں مصروف ہیں، مرکزی سیکرٹری جنرل دلدار حسین بلوچ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور حکمران ملک وقوم پر خدارا رحم کریں، ملکی ڈوبتی اور تباہہوئی کشتی کو بچانے کے لئے مل بیٹھیں غریب کمائے گا نہیں تو بل کہاں سے ادا کرے گا، اگر راست اقدامات نہ کئے گئے اور بجلی بلوں میں عائد جبری ٹیکسز،پراپرٹی ٹیکسز،پٹرولیم مصنوعات میں کہا گیا اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع کئے جائیں گے، ملکی صورتحال میں سیاسی جماعتوں کا کردار، تاجر طبقہ کو درپیش مسائل کے حل بارے تمام تاجر تنظیموں کا نمائندہ مشترکہ آل پارٹیز کانفرنس طلب کرکے تاجر اپنا لائحہ عمل جاری کریں گے،اجلاس میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری شان احمد راجپوت، جوائنٹ سیکرٹری ارشد بھٹی، انفارمیشن سیکرٹری سہیل عثمان ہاشمی، چیئرمین مجلس عاملہ ارشاد احمد ارائیں، ممبر مجلس عاملہ ملک اخلاق احمد،شاہجہان خان صدر ضلع ملتان محمد اسلم، نائب صدر اسماعیل شجرا، نائب صدر ڈاکٹر وسیم جٹ، فنانس سیکرٹری ملک احتشام،جنرل سیکرٹری ملتان محمد یونس جسکانی، ملک زبیر کمبوہ، ارشاد احمد چھینہ ودیگر تاجر رہنما شریک ہیں۔تاجر اتحاد ٹمبر مارکیٹ ملتان کے صدر مغیث شہزادہ بھٹو نے کہا ہے کہ بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس شامل کرنا ظالمانہ فیصلہ ہے جس کے خلاف تاجر برادری اور عوام بلا تفریق متحد ہو کر احتجاج کریں حکمرانوں نے ملک کو معاشی طور پر مسائلستان بنا دیا ہے بڑھتے ٹیکسز اور ظالمانہ معاشی پالیسیاں ملک کو معاشی طور پر مفلوج کررہی ہیں لیکن حکمران اندھا دھند عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران ہر دور میں عوام پر مشکلات کا بوجھ ڈالتے ہیں لیکن اپنے اللوں تللوں کو کم نہیں کرتے اس ملک اور عوام پر حکومت کرتے عالی شان پروٹوکول لیتے اور پرکشش مراعات لیتے لیکن ملک کے لیے قربانی کی بات آئے تو عوام کو ہی قربانی کا بکرا بنا دیتے ہیں انہوں نے کہا اب عوام اور تاجر متحد ہو کر حکومت کو کرارا جواب دیں اور ظالمانہ ٹیکسز کو رد کردیں۔