امریکہ 1.2ارب ڈالر کا قرض پیکیج جلد دلوانے کیلئے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالے: جنرل باجوہ 

امریکہ 1.2ارب ڈالر کا قرض پیکیج جلد دلوانے کیلئے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالے: جنرل ...

  

       راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے بڑا اقدام، آرمی چیف نے آئی ایم ایف پیکیج دلانے کیلئے امریکہ سے اپیل کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنرل قمر باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے اپیل کی ہے کہ امریکہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قرض کا پراسیس تیز کروائے۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون سمیت سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کیساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، عالمی اور علاقائی امور میں چین کے کردار کو اہمیت دیتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کیلئے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہے۔چینی سفیر نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اہلکاروں کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کیلئے کیے گئے خصوصی اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

جنرل باجوہ 

مزید :

صفحہ اول -