سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے کی حمایت کرتے ہیں، چینی وزیر خارجہ

سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے کی حمایت کرتے ہیں، چینی وزیر خارجہ

  

تاشقند(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وینگ ای کی افغان ہم منصب سے ازبکستان میں ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کو افغانستان تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔چین نے یکم اگست سے افغان شہریوں کو ویزا جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں 98 فیصد افغان درا?مدات پر ٹیکس سے استثنیٰ ہوگا۔وزیر خارجہ وینگ ای نے یہ اعلان ازبکستان میں افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں کیا۔وینگ ای نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے کہا کہ ہم پاک چین اقتصادی راہداری کو افغانستان تک طول دینے کی حمایت کرتے ہیں۔چینی وزیر خارجہ نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ افغانستان پر پابندیاں ختم کی جائیں۔واضح رہے کہ چین نے تاحال افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ 

چینی وزیر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -