بلاول بھٹو کا بلوچستان میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

بلاول بھٹو کا بلوچستان میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور ملک کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں غیرمعمولی بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہاکہ غیرمعمولی بارشوں کے باعث بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں کی بارش متاثرہ عوام کو مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ متاثرین کی امداد، سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلوں پر قابو پانا ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاسی دکانداری چمکانے کا نہیں بکہ بارش متاثر ہم وطنوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک بھر میں جاری امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر اپنا فرض نبھائیں۔

مزید :

صفحہ اول -