ناصر حسین شاہ کی زیرِ صدارت بورڈاجلاس میں بجٹ منظوری

      ناصر حسین شاہ کی زیرِ صدارت بورڈاجلاس میں بجٹ منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ،اورچیئرمین سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی زیرِ صدارت منعقدہ بورڈ اجلاس میں ضلع جنوبی میں کارکردگی مزید بہتربنانے کے لئے نئے طرزپر ٹینڈر تیار کرکے ٹینڈرپروسیس کرنے کا کام شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔نئے ٹینڈر کے پروسیس میں 6 سے 12ماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ اجلاس میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سید نجم شاہ،کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس معظم علی شاہ، ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم بی زبیر احمد چنہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق نظامانی، بیرسٹر مصطفی ممتاز،سیکریٹری شہباز طاہر، عطرت ہاشمی رضوی و دیگر شرکاء موجود تھے۔ضلع غربی میں ہینگزوکمپنی پہلے سے گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا کام انجام دے رہی ہے لہذا اسی کمپنی کو سائٹ انڈسٹریل ایریا اور ڈسٹرکٹ کونسل کی یوسیز سے کچرااٹھانے کی منظوری دی گئی،جو یوسیز لینڈ فل سائٹس سے قریب ہیں انکا کچراجی ٹی ایس پر لانے کے بجائے ڈائریکٹ لینڈفل سائٹس پہنچانے کی بھی منظوری دی گئی اس پروسیس کی وجہ سے کام کی رفتار تیز ہوگی۔2022-2023 کے بجٹ کی مالی منظوری، غیرمسلم کمیونٹی کی زیارتوں کے لئے مختص رقم بڑھانے کی بھی منظوری دی گئی، ضلع حیدرآباد، قاسم آباد، کوٹری، سکھراور روہڑی کے ٹینڈر جو کہ پروسس میں ہیں اور ابھی قانونی دستاویزات کی تکمیل میں کچھ وقت درکار ہے لہذا ٹیکنیکل ایڈوائزری ٹیم کے مطابق تاریخ میں توسیع کی درخواست کی منظوری دی گئی۔ ایس ایس ڈبلیوایم بی اپنی لینڈ فل سائیٹ پر اینگروانرجی کمپنی کو رسائی فراہم کرے گا تاکہ کچرے سے RDF بنانے کے لئے فزیبلیٹی اسٹڈی تیارکی جاسکے اس سلسلے میں کمپنی کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں نجی فرنٹ اینڈ کلیکشن کمپنی کے معاہدہ میں شامل ہے کہ وہ صفائی کے کام کے لئے عملہ بھرتی کریں گے لہذا ڈی ایم سیز کے سینیٹری ورکزاور سپروائزرو دیگر عملے کو واپس انکے محکمے میں بھیجا جائے گا تاکہ ڈی ایم سیز میں عملے کی کمی کو بہتر کیا جاسکے۔ دیگر اقدامات میں نئی لینڈ فل سائیٹ کے ڈئزائن، اسٹڈی، جی ٹی ایس، ٹیکنیکل، فنانشل، ماحولیاتی،اور قانونی مشاورت کے لئے کنسلٹینی سروس کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری شامل ہے۔اس موقع پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے ضلع شرقی کے سینیٹری ورکز جنھوں نے فرض شناسی کے ساتھ کچرے میں ملنے والی بھاری رقم مالکان کو واپس کی تھی انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

صفحہ اول -