قیام امن میں سندھ پولیس کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، آغا سراج درانی

قیام امن میں سندھ پولیس کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، آغا سراج درانی

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی سے انسپکٹر جنرل سندھ غلام نبی میمن نے جمعہ کو گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال،شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کنٹرول کرنے کی حکمت عملی اور پولیس فورس کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ کے اقدامات  پر تفصیلی بات چیت کی گئی اس موقع پر قائم مقام گورنر سندھ نے آئی جی سندھ کو گڑھی یاسین سے اغوا ہونے والے عبدالرحمان مغل کو جلد بازیاب کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غریب شخص ہے جس کی کسی سے دشمنی نہیں، اس کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جائیں، قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی نے ملک کے معاشی حب میں امن و امان کے قیام میں سندھ پولیس کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی اور رینجرز کے ساتھ پولیس نے بھی اس ضمن میں اہم کردار ادا کیا ہے حکومت پولیس فورس کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج  درانی نے ہدایت دی کہ صوبہ میں کمیونٹی پولیسنگ اور پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافہ کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

مزید :

صفحہ اول -