امپورٹڈ حکومت پہلے دن سے ہی خوفزدہ ہے: مشتاق احمد غنی

  امپورٹڈ حکومت پہلے دن سے ہی خوفزدہ ہے: مشتاق احمد غنی

  

      بنوں (بیورو رپورٹ)قائم مقام گورنر و اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے وزیر ہاؤس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان کے بھائی کی فوتگی پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت پہلے دن سے ہی خوفزدہ ہے اور پھر پنجاب میں ہم نے 20میں سے 15نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے لوٹوں کو شکست فاش کیا اور اسکے بعد اعلیٰ عدلیہ کا بڑا فیصلہ آیا اور پنجاب میں ہمارا امیدواروزیر اعلیٰ پر ویز الہی آیا اور حمزہ شہباز سے اقتدار چین گیاتو ان کے پاس عدلیہ پر چڑھائی کے سوا کچھ نہیں انکے اختیارات کم کرنے کیلئے اسمبلی میں بل پاس کرنے جارہے ہیں میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ کسی بھی حکومت کو زیب نہیں دیتا جمہوریت کی حسن ہے کہ شکست کو تسلیم کیا جائے کسی کے خلاف بیان بازی نہ کرے لیکن یہ لوگ دباو اور بیان بازی کی پالیسی پر چل رہے ہیں اس نے جو ہمارے ممبران قومی اسمبلی کے استعفے منظور کئے وہ بد نیتی پر مبنی ہے استعفے انہوں نے پہلے سے دیئے تھے لیکن اس ٹائم منظور نہیں کئے اب وہ ہمارے ایم این ایز کے پیچھے ٹیلی فون کرکے کہتے ہے کہ ائیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوکر اپنے استعفوں کی تصدیق کرے لیکن ہمارے ایم این ایز پہلے سے کہہ چکے کہ ہم نے استعفے دیئے ہیں ہم اسی پر قائم ہے پہلے ہمارے منظور کیوں نہیں کئے اب جب انہیں عدم اعتماد کا خوف لاحق ہوا تو انہوں نے خود بخود استعفے منظور کرنا شروع کردیئے،یہ جو مرضی کرے اب پی ڈی ایم کی چورن نہیں بکنے والی وہ بری طرح شکست کھا چکے ہیں آصف علی زرداری  نے پنجاب میں جو نوٹوں کی بوریاں تقسیم کی اس کے باوجود وہ بری طرح نا کام ہوا،اس وقت مسوائے سندھ کے تمام صوبوں میں پی ٹی ائی کی حکومت ہے پی ڈی ایم کا وزیر اعظم صرف ابپارہ اسلام آباد تک محدود ہے ابپارہ کے حکمران کو میں بتانا چاہتا ہوں کہ کوئی شم ہوتی ہے کوئی خیاء ہوتی ہے اپ مستعفی ہو جائے اور استعفوں کی بجائے اسمبلیاں تحلیل کروہم خیبر پختونخواکی اسمبلی تحلیل کرینگے اور نئے انتخابات کا اعلان کرے جو وقت کی ضرورت ہے اگر اپ یہ نہیں کرتے تو ملکی خالات مزید بد سے بدتر ہوتے جائیں گے،ڈالر کو پر لگے ہوے ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کہا سے کہا پہنچ گئی ہے غریب دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہیں اگر الیکشن کا اعلان کردیا گیا تو ملک میں استحکام اجائے گانوے دن میں جو بھی حکومت ائی بلکہ انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف پورے پاکستان میں دوتہائی اکثریت کے ساتھ برسراقتدار ائے گی اور خیبر پختونخوا میں تیسری مرتبہ ہماری حکومت ائے گی،ان کا کہنا تھا کہ اگر ابپارے تک محدود حکومت پورے پاکستان کوچلانے چاہتے ہے تو ایسا ممکن نہیں فارن فنڈنگ کیس کے بارے ان کا کہنا تھا کہ یہ کیس صرف پاکستان تحریک انصاف پر نہیں بلکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے خلاف بھی چل رہے ہیں جس کبارے سپریم کورٹ بھی فیصلہ دے چکی ہے کہ تینوں پارٹیوں کی فارن فنڈنگ کیس کو سنا جائے کسی بھی پارٹی کو نہ چھوڑا جائے اگر صرف پی ٹی ائی کے خلاف فیصلہ ائیگا تو ہم اس کا بھرپورمقابلہ کرینگے،یہی لوگ کہتے تھے کہ عمران خان سلیکٹیڈ ہے لاڈلا عمران خان نہیں یہ لوگ تھے جن کیلئے عدم اعتماد لایا گیا اورچلتے حکومت کا خاتمہ کیا ہم یہی چاہتے ہے اور ہمارا مطالبہ بھی یہی ہے کہ کوئی بھی ادرہ سیاست میں مداخلت سے بعض رہیں۔

مزید :

صفحہ اول -