ساہیوال، بارش کے دورا ن چھت گرنے سے 4خواتین جاں بحق، 7افراد زخمی
ساہیوال (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ساہیوال کے علاقہ نائن ایل عارفوالہ روڈ پر بارش کے باعث چھت گرنے سے 4خواتین جاں بحق،7سے زائد افراد زخمی۔ریسکیو 1122کی ٹیموں نے زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں 40سالہ زرینہ،15سالہ عائشہ،32سالہ ریاض بی بی اور65سالہ بی بی رانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔مجیداں بی بی،نسیم بی بی،لال بی بی،پروین اختر،رابعہ شاہین،،صائمہ،عمیرا بی بی، ظہیر سلمان،اکرام،محمد احمد،فیصل،احتشام کا علاج معالجہ جاری ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق 6زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔حادثہ کے بعد علاقہ بھر کی فضا سوگوار ہو گئی اور لوگ بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچ گئے۔دریں اثناء کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور چک نمبر 102/9L میں چھت گرنے کے حادثے میں زخمیوں ہونے والوں کی عیادت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے افسوسناک حادثے پر دکھ کا اظہار کیا اورڈیوٹی ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کوعلاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور مکمل صحت یابی تک زخمیوں کو زیر علاج رکھا جائے۔
چھت گر گئی