پی ٹی آئی لانگ مارچ کےدوران توڑپھوڑکامعاملہ،عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست دائر

پی ٹی آئی لانگ مارچ کےدوران توڑپھوڑکامعاملہ،عمران خان کی حاضری معافی کی ...
پی ٹی آئی لانگ مارچ کےدوران توڑپھوڑکامعاملہ،عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست دائر

  

 اسلام آباد(ڈ یلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کےدوران توڑپھوڑکامعاملہ،بابر اعوان نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی ۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق سابق وزیر اعظم کی حاضری معافی کی درخواست میں  مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مصروفیات کےباعث عمران خان آج پیش نہیں ہوسکتےاس لیے درخواست قبول کی جائے۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نےعمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں آج تک توسیع کررکھی ہے۔

مزید :

قومی -