سیکیورٹی فورسز کا امن دشمنوں کیخلاف آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، حوالدار شہید ہو گیا

سیکیورٹی فورسز کا امن دشمنوں کیخلاف آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، حوالدار شہید ہو ...
سیکیورٹی فورسز کا امن دشمنوں کیخلاف آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، حوالدار شہید ہو گیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں امن دشمنوں کیخلاف آپریشن، 6 دہشتگردہلاک ہو گئے جبکہ پاک فوج کا حوالدار شہید اور نائیک میر محمد زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ ضلع کیچ سے پنجگور کی طرف دہشتگرد موٹر سائیکلوں پر نقل و حرکت کر رہے ہیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں جہنم واصل کیا ۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کو گھیرے میں لیا جس پر دہشگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی،ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے حوالدار ہدایت اللہ شہید جب کہ نائیک میر محمد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید :

قومی -