دوست مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

دوست مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب
دوست مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی،نئے ڈپٹی سپیکر کیلئے انتخاب کل ہو گا۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق  ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 186 ووٹ پڑے،پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سبطین خان سپیکر منتخب ہوئے ہیں اور انہوں نے حلف اٹھاتے ہی ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد پر کارروائی شروع کرائی تھی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے راجہ بشارت نے اپنی ہی جماعت کے رکن و ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کےخلاف عدم اعتماد کی قراردادجمع کرائی تھی۔بعد ازاں ایوان نے کثرت رائے سے ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتمادکی قرارداد منظور کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق دوست مزاری کے ناکام ہونے کے بعد ڈپٹی سپیکر کا الیکشن بھی خفیہ رائے شماری سے ہوگا، نئے ڈپٹی سپیکر کا الیکشن کل بروز اتوار 31 جولائی کو ہو گا اور اس حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ ڈپٹی سپیکر کے الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔