آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج جلدنہ آیاتوپاکستان کےدیوالیہ ہونےکاخطرہ ہے،شیخ رشید نے خبر دار کر دیا

 آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج جلدنہ آیاتوپاکستان کےدیوالیہ ہونےکاخطرہ ہے،شیخ ...
 آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج جلدنہ آیاتوپاکستان کےدیوالیہ ہونےکاخطرہ ہے،شیخ رشید نے خبر دار کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ  آئی ایم ایف کابیل آؤٹ پیکج جلدنہ ملا توپاکستان کےدیوالیہ ہونےکاخطرہ ہے،اس وقت تاریخ کےبدترین معاشی اورسیاسی بحران سےگزررہےہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  شیخ رشید کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں ،غریب کا نہ چولہا جل رہا ہے، نہ بجلی کا بل،نہ بچوں کی فیس،غریب وینٹی لیٹر پر ہے،سینکڑوں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی انتشار،خلفشار اور عدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔مداخلت نرم ہو،گرم ہو یا سخت،سب کو مل کر ملک بچانا ہے۔ایک ایک دن قیمتی ہے،سب لوگوں کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔مہنگائی کی شرح38فیصد بڑھ گئی ہے اور غریب آٹا بھی نہیں لے سکتا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -