(ن )لیگی خاتون رہنما تحسین فواد کے گھر کے گیٹ پر لگے پیتل کے شیر چوری ہو گئے

(ن )لیگی خاتون رہنما تحسین فواد کے گھر کے گیٹ پر لگے پیتل کے شیر چوری ہو گئے
(ن )لیگی خاتون رہنما تحسین فواد کے گھر کے گیٹ پر لگے پیتل کے شیر چوری ہو گئے

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک) تھانہ سول لائن کے علاقے میں نامعلوم افراد مسلم لیگ( ن) کی سابق ایم پی اے کے گھر کے گیٹ پر نصب پیتل کے2شیر اکھاڑ کر لے گئے اور گھر پر پتھراؤ بھی کیا۔

نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز" کے مطابق تحسین فواد نے الزام پی ٹی آئی پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے، اب ہمارے گھروں پر بھی حملے شروع کردیئےہیں۔پولیس کے مطابق مسلم لیگ( ن) سے منسلک سابق رکن صوبائی اسمبلی تحسین فواد نے پولیس کو بتایا کہ 2 افراد جنہوں نے چہرے چھپا رکھے تھے تعاقب کرتے ہوئے میرے گھر تک آئے اور ہتھوڑے سے گھر کے گیٹ پر نصب پیتل کے شیر اکھاڑ کر لے گئے اور فرار ہوتے وقت گھر کے بورڈ و گھر پر پتھراؤ بھی کیا۔

پولیس نے چوری کے جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ تحسین فواد نے الزام پی ٹی آئی پر عائد کردیا اور کہا کہ پی ٹی آئی والے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور گھروں پر حملے کیے جارہے ہیں اس کا نوٹس لیا جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -