محرم الحرام کے حوالے سے عمرکوٹ میں سیکیورٹی اقدامات پر عملدرآمد شروع

محرم الحرام کے حوالے سے عمرکوٹ میں سیکیورٹی اقدامات پر عملدرآمد شروع
محرم الحرام کے حوالے سے عمرکوٹ میں سیکیورٹی اقدامات پر عملدرآمد شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )محرم الحرام کے حوالے سے ایس ایس پی عمر کوٹ نے سیکیورٹی اقدامات پر عملدرآمد شروع کر دیا ،ضلع بھر میں 890پولیس جوان ڈیوٹی دیں گے جن میں لیڈی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عمرکوٹ مختار احمد خاصخیلی کے احکامات پر  سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے آپریشنل آرڈر جاری کردیا گیا ہے ،ضلع بھر میں 890 پولیس افسران و جوان بشمول لیڈیز پولیس آفیشلز سیکیورٹی ڈیوٹی کے فراٸض انجام دینگےجبکہ پاک آرمی کی 56 برگیڈ چھور اسٹینڈ بائی اور سندھ رینجرز کی 81 ونگ قاسم رینجرز چھور کے 100 افسران و جوان بمعہ سرکاری گاڑیوں کے ڈیوٹی کے فرائض انجام دینگے۔