بھارت میں 3 دہائیاں قبل مرنیوالے لڑکے اور لڑکی کی شادی کرادی گئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں 30 برس قبل مرنے والوں کی شادی کرادی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شادی رسم "پریتھا کلیانم" کے تحت کرائی گئی ہے جس میں شوبھا اور چندپا کی 2 روز قبل شادی کرائی گئی۔
"جیو نیوز" کے مطابق یہ رسم ریاست کرناٹک اور کیرالہ کے لوگ ادا کرتے ہیں جس میں پیدائش کے وقت یا نوزائیدہ بچے کے مرنے کے 30 سال بعد اس کی شادی کرائی جاتی ہے، اس رسم کو ’پریتھا کلیانم‘ یعنی مردہ کی شادی کا نام دیا گیا ہے تاہم اس شادی کی اطلاع بھارتی یوٹیوبر ارون نے ٹوئٹر پر جاری کردہ ویڈیو کے ذریعے دی، ساتھ ہی انہوں نے اس انوکھی شادی کی کچھ تفصیلات بھی شیئر کیں۔
ارون نے 28 جولائی کو ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے ایک شادی میں شرکت کی، دلہا اور دلہن دونوں تقریباً 30 سال قبل مرچکے ہیں اور پھر بھی ان کی فیملی نے ان کی شادی کروائی۔
..its a serious tradition here. For those who died in child birth, they are usually married off to another child who is deceased during the child birth. All the customs happen just like any marriage. Two families will go to each other's house for the engagement(contd)
— AnnyArun (@anny_arun) July 28, 2022
یوٹیوبر کے مطابق یہ ایک ’سنجیدہ روایت‘ ہے، جہاں متوفی دلہا اور دلہن کے خاندان والے شریک ہوتے ہیں، تمام رسوم کسی بھی شادی کی طرح ہوتی ہیں، 2 خاندان منگنی کے لیے ایک دوسرے کے گھر بھی جاتے ہیں۔
ಮಾಲಾಧಾರಣೆ pic.twitter.com/bdK6FU9ajb
— AnnyArun (@anny_arun) July 28, 2022