شیخ رشید کے بیان پر ردعمل، رانا ثنااللہ نے قبل از وقت عام انتخابات کا فارمولا بتادیا

شیخ رشید کے بیان پر ردعمل، رانا ثنااللہ نے قبل از وقت عام انتخابات کا ...
شیخ رشید کے بیان پر ردعمل، رانا ثنااللہ نے قبل از وقت عام انتخابات کا فارمولا بتادیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے عام انتخابات سے متعلق شیخ رشید کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں رانا ثنااللہ  نے کہا کہ پی ٹی آئی، پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑے اور اس کے ارکان قومی اسمبلی اپنے استعفے قبول کروائیں تو وہ یقین دلاتے ہیں کہ ملک میں ضمنی الیکشن نہیں بلکہ عام انتخابات ہوں گے۔

گزشتہ روز شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں ضمنی الیکشن کے بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن، نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی، قرنطینہ والے بھی الیکشن کے لیے مان گئے ہیں، صرف مولانا فضل الرحمان رہ گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -