شوہر سے جھگڑا،تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کی دھمکی دینےو الی خاتون کو ریسکیو اہلکاروں نے نیچے اتار لیا

شوہر سے جھگڑا،تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کی دھمکی دینےو الی خاتون کو ریسکیو ...
شوہر سے جھگڑا،تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کی دھمکی دینےو الی خاتون کو ریسکیو اہلکاروں نے نیچے اتار لیا

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے تیسری منزل کی چھت پر خود کو بند کر لیا اور چھلانگ لگا کر خودکشی کی دھمکی دی، گھر والوں نے ریسکیو اہلکاروں کو بلایا جنہوں نے بحفاظت خاتون کو اتار لیا۔

جیو نیوز کے مطابق واقعہ پیپلز کالونی میں پیش آیا، ریسکیو حکام کے مطابق خاتون نے تیسری منزل سے خودکشی کی دھمکی دی اور چھلانگ لگانے کی کوشش کر رہی تھی، ریسکیو اہلکاروں کی ایک ٹیم نے ساتھ والی چھت سے خاتون کو  بات چیت میں مصروف کیا اور دوسری ٹیم نیچے سے ائیر  پلیٹ فارم وہیکل کے ذریعے چھت پر پہنچ گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو بحفاظت اتارلیا جس کے بعد شوہر نے خاتون کو منا لیا اور گھر واپس لے گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -