مشال خان کی بھارتی گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ مشال خان اور حمادشعیب کی موسیقی کی تھاپ پر رقص کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار حماد شعیب نے اپنے انسٹاگرام پر اداکارہ مشال خان کے ساتھ بھارتی گانے پر شاندار ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔ وائرل ویڈیو میں حماد شعیب اور مشال خان کو بھارتی گلوکار گورورندھاوا کے مشہور گیت "ناچ میری رانی" پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو چند گھنٹوں میں 4 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکار حماد شعیب اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈانس میں بھی خاصی مہارت رکھتے ہیں اور آئے دن اپنے انسٹاگرام پیج پر کسی نہ کسی گانے پر ڈانس کرتے ہوئے شیئر کردیتے ہیں۔اداکارہ مشعل خان کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اہم اداکاراوں میں کیا جاتا ہے انہوں نے 2019 میں ڈرامہ سنو چندا میں اداکاری سے شہرت حاصل کی۔
View this post on Instagram