ڈیفنس میں کارسمیت خاتون کو اغواءکرنے والے گینگ کا اہم رکن پکڑا گیا ، تفتیش میں سب کچھ بتا دیا 

ڈیفنس میں کارسمیت خاتون کو اغواءکرنے والے گینگ کا اہم رکن پکڑا گیا ، تفتیش ...
ڈیفنس میں کارسمیت خاتون کو اغواءکرنے والے گینگ کا اہم رکن پکڑا گیا ، تفتیش میں سب کچھ بتا دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈیفنس میں کار سمیت خاتون کو اغواءکرنے والے گینگ کا اہم کارندہ پولیس نے گرفتار کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی "سماءنیوز" کے مطابق پولیس نے ملزم کو کارروائی کے دوران بیدیاں روڈ سے گرفتار کیاہے جس کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم کا تعلق راولپنڈی کے" بلال ثابت گینگ" سے ہے جو کہ 1 ماہ قبل مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا تھا ، 6 رکنی گینگ بلال ثابت کی ہلاکت کے رد عمل میں وار داتیں کر رہاہے ، گروہ نے لاہور میں  اسی طرز کی 70 سے زائد واردتیں کی ہیں جس دوران گاڑی سمیت مالک کو اغواءکیا جاتا اور اس پر تشدد کیا جاتا ہے۔ ایساہی ڈیفنس میں واردات کے دوران انہوں نے خاتون کے ساتھ بھی کیاتاہم وہ اسے 45 منٹ تک گاڑی میں گھمانے کے بعد چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔پولیس کا کہناہے کہ گینگ کے دیگر 5 ملزمان لاہور میں وارداتیں کر رہے ہیں جن کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

قومی -