کراچی میں بارش کا پانی جمع ہونے سے ڈینگی پھیلنے لگا،1 ماہ میں 270کیس رپورٹ

کراچی میں بارش کا پانی جمع ہونے سے ڈینگی پھیلنے لگا،1 ماہ میں 270کیس رپورٹ
 کراچی میں بارش کا پانی جمع ہونے سے ڈینگی پھیلنے لگا،1 ماہ میں 270کیس رپورٹ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں نکاسیٔ آب نہ ہونے سے ڈینگی وائرس پھیلنے لگا، کراچی سے 1 ماہ میں 270ڈینگی کے مریض رپورٹ  ہو چکے ہیں۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "نے محکمہ صحت سندھ کے حوالے سے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 17افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جن میں سے 16مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے ، صوبے کے 80فیصد سے زائد کیسز کراچی سے رپور ٹ ہورہے ہیں .رواں ماہ ڈینگی وائر س نے 315افراد کو نشانہ بنایا ہے جن میں سے 270افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -