ڈپٹی سپیکر کیلئے پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی کو نامز د کر دیا گیا 

ڈپٹی سپیکر کیلئے پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی کو نامز د کر دیا گیا 
ڈپٹی سپیکر کیلئے پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی کو نامز د کر دیا گیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ( ن) نے پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کیلئے پیپلز پارٹی کے علی حیدرگیلانی کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

نجی ٹی وی "جیونیوز" کے مطابق مسلم لیگ (ن )نے علی حیدر گیلانی کے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے کاغذات اسمبلی سیکرٹری آفس میں جمع کروا دیئے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سبطین خان 185 ووٹ لیکرسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ( ن) کے امیدوار سیف الملک کھوکھر نے 175 ووٹ حاصل کیے تھے۔گزشتہ روز ہی پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد منظور کی تھی۔جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف نے واثق قیوم کو اپنا امیدوار نامزد کر دیاہے اور کاغذات اسمبلی میں جمع کروا دیئے گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -