اب وہ دور نہیں کہ اداکارمشہور ہے تو فلم بھی ہٹ ہو گی: کرینہ کپور

اب وہ دور نہیں کہ اداکارمشہور ہے تو فلم بھی ہٹ ہو گی: کرینہ کپور
اب وہ دور نہیں کہ اداکارمشہور ہے تو فلم بھی ہٹ ہو گی: کرینہ کپور
سورس: @instagram/@kareenakapoorkhan

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ معروف اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ "اب اداکار کے مشہور ہونے سے فلمیں ہٹ نہیں ہوتی بلکہ اچھا سکرپٹ فلموں کو ہٹ کرتا ہے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انٹرویو دیتے ہوئے کہ" سٹریمنگ سروسز اور کورونا وائرس کے بعد سے دنیا کافی بدل گئی ہے جس سے یہ فائدہ ہوا ہےلوگ ان سکرپٹس پر توجہ رکھتے ہیں"۔ اداکارہ کرینہ نے کہا کہ" آج کل کے دور میں اداکار اپنی انگلیوں پر ہیں، انہیں کچھ نہیں پتہ کہ کس سمت جانا ہے، انہیں ضرورت ہے کہ وہ اچھے مواد پر فوکس کریں، اچھی چیزیں پڑھیں"۔ اداکارہ نے کہا کہ "سٹار ڈم جیسی کوئی چیز نہیں رہی ،جتنا اچھا سکرپٹ ہوگا فلم اتنی ہٹ ہو گی"۔اداکارہ نے مزید کہا کہ" اب اس بات کی ضمانت نہیں کہ کل کس کی فلم 50 کروڑ کا بزنس کرے یا سوشل میڈیا پر کس کے 50 کروڑ فالوورز ہیں، اب سٹارڈم اور کامیابی بے معنی ہوگئی ہے"۔اداکارہ نے انٹرویو میں کہا  کہ "اب بالی ووڈ میں کسی کو خدا نہیں مانا جاتا، سب اداکار اور عوام اچھا مواد دیکھنا چاہتے ہیں"۔

مزید :

تفریح -