ڈکیتی کے بہانے اپنی ساس کو قتل کرانے والی بہو گرفتار 

 ڈکیتی کے بہانے اپنی ساس کو قتل کرانے والی بہو گرفتار 
 ڈکیتی کے بہانے اپنی ساس کو قتل کرانے والی بہو گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں ڈکیتی کے بہانے اپنی ساس کو قتل کرانے والی بہو کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ملزمہ ماریہ بی بی کی شادی وحدت کالونی میں ہوئی تھی جہاں دو روز قبل ان کے گھر میں تین ڈاکو گھس آئے۔ ڈاکوﺅں کے آنے پر ماریہ کی 66سالہ ساس کنیز بی بی نے مزاحمت کی، جس پر ایک ڈاکو نے خاتون کو دھکا دے کر نیچے گرا دیا۔ اس دوران کنیز بی بی کا سر فرش سے ٹکرایا اور گہری چوٹ آنے سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس کو جب اس واردات کی رپورٹ کی گئی اور انہوں نے گھر کے افراد کے بیانات قلمبند کرنے شروع کیے تو ماریہ بی بی کا رویہ مشکوک گردانتے ہوئے پولیس والوں نے اس سے تفتیش کی، جس میں ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واردات کے لیے گھر میں گھسنے والے ملزمہ کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔