لوگوں کو محبت کے چنگل میں پھنسا کر برہنہ ویڈیو کالز ریکارڈ کرنے اور بلیک میل کرکے رقم ہتھیانے والا گروہ پکڑ اگیا

لوگوں کو محبت کے چنگل میں پھنسا کر برہنہ ویڈیو کالز ریکارڈ کرنے اور بلیک میل ...
لوگوں کو محبت کے چنگل میں پھنسا کر برہنہ ویڈیو کالز ریکارڈ کرنے اور بلیک میل کرکے رقم ہتھیانے والا گروہ پکڑ اگیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو محبت کے چنگل میں پھنسا کر ان کی برہنہ ویڈیو کالز ریکارڈ کرنے اور بلیک میل کرکے رقم ہتھیانے والا گروہ پکڑ لیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ گینگ ریاست ہریانہ کے شہر فریدآباد سے متحرک تھا۔ جس میں خواتین بھی شامل تھیں۔ یہ خواتین مردوں کو اپنی محبت کی چنگل میں پھنساتیں اور ویڈیو کال پر انہیں برہنہ ہونے کا کہہ کر ریکارڈنگ کر لیتی تھیں۔

اس گینگ کے خلاف بدولی گاﺅں کے رہائشی منوج نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی تھی جس پر تحقیقات کی گئیں تو اس گینگ کی دیگر کارستانیوں کا بھی انکشاف ہوا۔ منوج نے پولیس کو بتایا کہ اسے فیس بک پر منیشا شرما نامی ایک لڑکی کی فرینڈ ریکوئسٹ موصول ہوئی جسے اس نے منظور کر لیا اور دونوں کے مابین چیٹنگ شروع ہو گئی۔

چند دن منوج کو اعتماد میں لینے کے بعد لڑکی نے اسے ویڈیو کال میں برہنہ ہونے کو کہا اور اس کی ریکارڈنگ کر لی اور پھر اس سے رقم کا مطالبہ شروع کر دیا اور دھمکی دی کہ اگر اس نے رقم نہ دی تو وہ ویڈیو سوشل میڈیاپر اپ لوڈ کر دے گی۔ اس گینگ نے منوج سے 1لاکھ 78ہزار روپے ہتھیائے۔ 

پولیس نے گینگ کے ساجد نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوران تفتیش ساجد نے بتایا کہ سم کارڈز، جن سے وہ لوگوں کے رابطہ کرتے اور رقم کا مطالبہ کرتے تھے وہ گینگ کے دیگر ساتھی آسام، بہار، مغربی بنگال، جھاڑ کھنڈ اور دیگر ریاستوں سے جعلی شناخت پر رجسٹرڈ کرا کر لاتے تھے۔ اس گینگ کی خواتین فیس بک کے علاوہ کال کے ذریعے بھی رانگ نمبرز پر بات کرتیں اور مردوں کو جھانسہ دے کر واٹس ایپ پر ان کی قابل اعتراض ویڈیوز ریکارڈ کر لیتی تھیں۔ پولیس کے مطابق گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -