اپنے بوائے فرینڈ کو موت کے گھاٹ اتارنے والی لڑکی کوسزا سنا دی گئی

 اپنے بوائے فرینڈ کو موت کے گھاٹ اتارنے والی لڑکی کوسزا سنا دی گئی
 اپنے بوائے فرینڈ کو موت کے گھاٹ اتارنے والی لڑکی کوسزا سنا دی گئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں اپنے بوائے فرینڈ کو چھریوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتارنے والی لڑکی کو 6سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق 32سالہ ہیلے کیٹنگ نامی تین بچوں کی ماں اپنے 45سالہ پارٹنر میتھیو ورم لیٹن کے ساتھ سمرسیٹ کے علاقے میں واقع قصبے کلیتھورن ڈومر میں رہتی تھی جہاں اس نے گزشتہ سال گھرمیں ہی میتھیو کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق قتل کی اس واردات کے وقت ہیلے اور میتھیو دونوں نے شراب پی رکھی تھی اور دیگر منشیات بھی استعمال کر رکھی تھیں۔ نشے میں ہی ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر ہیلے نے کچن سے چھری اٹھائی اور میتھیو پر حملہ کر دیا۔ اس نے میتھیو کے سینے میں چھری گھونپی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ پولیس نے ہیلے کو گرفتار کرکے برسٹل کراﺅن کورٹ میں پیش کیا جہاں سے اب اسے 6سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید :

برطانیہ -