شاہد خاقان عباسی کا نام نہیں لیا تھا مگر نیب کے تفتیشی ملک افسر نے اپنے پاس سے نام بیان میں شامل کر لیا، عدالت میں نیب گواہ کا بیان

شاہد خاقان عباسی کا نام نہیں لیا تھا مگر نیب کے تفتیشی ملک افسر نے اپنے پاس سے ...
شاہد خاقان عباسی کا نام نہیں لیا تھا مگر نیب کے تفتیشی ملک افسر نے اپنے پاس سے نام بیان میں شامل کر لیا، عدالت میں نیب گواہ کا بیان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے تفتیشی افسر کی جانب سے مبینہ ٹیمپرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی جہاں نیب گواہ ناصر بشیر قریشی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس نے نیب کے تفتیشی افسر کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں ملزم شاہد خاقان عباسی کا نام نہیں لیا تھا مگر تفتیشی ملک زبیر نے اپنے پاس سے وہ نام بیان میں شامل کر لیا۔

گواہ نے کہا کہ اس نے نیب یا تفتیشی افسر سے کوئی رابطہ بھی نہیں کیا تھا بلکہ نیب کا نوٹس ملنے پر بیان ریکارڈ کرانے گیا جس میں یہ حقیقت ضرور بیان کی تھی کہ ان کا گیس سیکٹر میں کام کا کوئی تجربہ نہیں تھا تاہم انہوں نے معروف اومنی گروپ سے ٹینڈر میں حصہ لینے کی منصوبہ بندی اور مذاکرات ضرور کیے تھے۔

مزید :

قومی -