شہری نے غیرت کے نام پر اپنی اہلیہ اور بھائی کی جان لے لی
میر پور خاص (ویب ڈیسک) میر پور خاص میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی اور بیوی کو قتل کر دیا۔ملزم دِل مراد مری کا کہنا ہے کہ اس نے غیرت کے نام پر یہ قتل کیے ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم دِل مراد مری نے اپنی بیوی اور بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔واقعہ میر پور خاس کی تحصیل سندھڑی کے گاؤں محراب مری میں پیش آیا ہے۔ملزم نے دہرے قتل کے بعد اسلحے سمیت تھانے پہنچ کر گرفتاری دے دی۔
یادرہے کہ تعلقہ سندھڑی میں چند روز کے دوران غیرت کے نام پر قتل کا یہ تیسرا واقعہ سامنے آیا ہے۔