اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل میں وی سی ذمہ دار ہے، اگر کسی کے پاس میرے بیٹے کی ویڈیوہے تو لائے،طارق بشیر چیمہ 

اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل میں وی سی ذمہ دار ہے، اگر کسی کے پاس میرے بیٹے کی ...
اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل میں وی سی ذمہ دار ہے، اگر کسی کے پاس میرے بیٹے کی ویڈیوہے تو لائے،طارق بشیر چیمہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل میں وی سی ذمہ دار ہے،مجھے زیر کرنے کیلئے 25ہزار بچیوں کی عزت سے کھیلا گیا، اگر کسی کے پاس میرے بیٹے کی ویڈیوہے تو لائے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق  طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ بچیوں کے والدین مجھے فون کرکے اپنی بچیوں کے مستقبل بارے پوچھتے ہیں،اگر یہ معاملہ جاری رہتا تو بات کہاں جا کر رکنی تھی، وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ یونیورسٹی میں پڑھنے والی تمام بچیاں ہماری ہیں،اگر کسی کے پاس  کوئی ثبوت ہے تو خدا کے واسطے سامنے لاؤ،چیف جسٹس کمیشن بنا کرشفاف انکوائری اور تحقیقات کروائیں۔