کرکٹر سرفراز احمد نے بھی کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ لیے

Jul 30, 2024 | 11:48 AM

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی کے الیکٹرک سے اپیل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سرفراز احمد نے کے الیکٹرک حکام سے بجلی بحال کرنے کی اپیل کی۔گزشتہ روز سابق کپتان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کے الیکٹرک سے درخواست کی کہ کے الیکٹرک والوں لائٹ آن کردو بھائی۔سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کی اس درخواست کا سکرین شاٹ بھی وائرل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی روز سے گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے۔

مزیدخبریں