شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے شیخوپورہ پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مار کارروائی کےدوران ملازم سمیت 3ملزم گرفتار کر لئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی فیس لے رہے تھے،ملزمان سے پاسپورٹس، چالان، رسیدیں اور دیگر شواہد برآمد کرلئے گئے۔