میرے دور میں کرکٹ کا کھیل میچ فکسنگ سے متاثر رہا،ہارون لورگاٹ

میرے دور میں کرکٹ کا کھیل میچ فکسنگ سے متاثر رہا،ہارون لورگاٹ

دبئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہارون لورگاٹ نے کہا ہے کہ ان کے دور میں کرکٹ کا کھیل میچ فکسنگ سے متاثر رہا لیکن وہ پرامید ہیں کہ آئی سی سی کی کامیاب پالیسیوں اور کھلاڑیوں کو سزاﺅں کی وجہ سے مستقبل میں کھلاڑی محتاط رہیں گے۔ ہارون لورگاٹ کی جگہ جنوبی افریقہ کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ڈیوڈ رچرڈسن چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، لورگاٹ کا معاہدہ (آج ) ہفتہ کو ختم ہو رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیل سے میچ فکسنگ اور سپاٹ فکسنگ کے خاتمے کو اولین ترجیح دی اور اگر دوسرے ممالک بھی آئی سی سی کا ساتھ دیں تو کرکٹ کو کرپشن سے پاک کیا جا سکتا ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ ان کے دور میں کرکٹ کا کھیل میچ فکسنگ سے متاثر رہا لیکن وہ امید ہے کہ آئی سی سی کی کامیاب پالیسیوں اور کھلاڑیوں کو سزاﺅں کی وجہ سے مستقبل میں کھلاڑی محتاط رہیں گے۔   

مزید : کھیل اور کھلاڑی