شیراپوا ومبلڈن اوپن ٹینس کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئیں

شیراپوا ومبلڈن اوپن ٹینس کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئیں

لندن (نیٹ نیوز) ماریا شیراپوا ‘ سرینا ولیمز ‘ پیٹرا کویٹوا ‘ نادیہ پیٹروا اور اینا آئیوانوچ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے روانڈ میں پہنچ گئیں ‘ جبکہ مارین برٹولی دوسرے راونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ لندن میں جاری میگاایونٹ میں کھیلے گئے۔ دوسرے راونڈ مین روسی ٹینس کوئین ماریا شیراپوا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلاروس کی پیراونکوا کو 3 - 7 , 6 - 7 , 7 - 3 , 7 - 6 اور 6 - 0 سے ہرا کر تیسرے راونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکہ کی سابق عالمی چیمپئن سرینا ولیمز ‘ ہنگری کی مالیندازنک کو سٹریٹ سیٹس میں 6 - 1 اور 6 - 4 سے ہرادیا۔ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا نے انگلینڈ کی الینا بالٹاچاکو 6 - 0 اور 6 - 4 جبکہ روس کی نادیہ پیٹروا نے ہنگری کی بابوس کو 3 - 7 , 6 - 7 , 6 - 4 اور 9 - 7 سے ہرا کر تیسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ سربیا کی اینا آئیوانوچ نے یوکرائن کی الونابوندارینکو کو 6 - 3 اور 7 - 3 , 7 - 6 سے ہرادیا ۔ دیگر میچوں میں کروشیا کی میراجانا ہوکک نے فرانس کی مارین برٹولی کو 6 - 4 اور 6 - 3 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہرکردیا جبکہ سارہ ایرانی ‘ فرانسیسکا شیون ‘ جئی ژنگ اور انجلی کیوکربر نے دوسرے راونڈ میں کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی