نیشنل جوڈو چیمپئن شپ 21ستمبر سے شروع ہوگی

نیشنل جوڈو چیمپئن شپ 21ستمبر سے شروع ہوگی

کراچی (اے پی پی)سندھ جوڈو ایسوسی ایشین کے زیر اہتمام اور پاکستان جوڈو فیڈریشن کے تعاون سے 22ویں نیشنل جوڈو چیمپئن شپ 21ستمبر سے کراچی میں منعقد ہوگی ۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے حکام کے مطابق چیمئن شپ میں ملک بھر سے 15ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی ، واپڈا ، ایچ ای سی ، پولیس ، پنجاب ، سندھ کے پی کے ، اسلام آباد ، فاٹا ، رینجر ، پولیس اور بلوچستان وغیرہ شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی