پاکستان کی درخواست پر گیلان جوڈو چیمپئن شپ ملتوی

پاکستان کی درخواست پر گیلان جوڈو چیمپئن شپ ملتوی

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کی درخواست پر ایران میں ہونے والی گیلان جوڈو چیمپئن شپ 2ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول کی مطابق گیلان جوڈو انٹر نیشنل چیمپئن شپ 27جون سے یکم جولائی تک ایران کے شہر چاشٹ میں منعقد ہونا تھی اور ایونٹ میں شرکت کیلئے 25جولائی کو جانا تھا۔ ہم قومی ٹیم کو ابھی تک پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے این او سی جاری نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ قومی جوڈو ٹیم کو بہت جلد این او سی جاری ہو جائے گا ۔ سیکرٹری نے کہا کہ قومی ٹیم کو بروقت این او سی جاری نہ ہونے پر پاکستان کی درخواست پر ایران کے شہر چاشٹ میں ہونے والی گیلان انٹر نیشنل جوڈو چیمپئن شپ 2ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔ اب نئے شیڈول کے مطابق گیلان انٹر نیشنل جوڈو چیمپئن شپ جولائی کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہوگی تاہم اگر قومی کھلاڑیوں کو این او سی جلدی جاری ہوگیا تو وہ ایونٹ کی تیاری کیلئے ایران کے قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ایران میں مشترکہ تربیتی کیمپ میں تربیت حاصل کریگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی