14 ویں سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ 6 جولائی سے شروع ہو گی

14 ویں سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ 6 جولائی سے شروع ہو گی

کراچی (اے پی پی) 14 ویں سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ 6 جولائی سے عربین سی کنٹری کلب میں شروع ہو گی ۔ سندھ گالف ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 1.2ملین انعامی رقم پر مشتمل چیمپئن شپ میں ٹاپ گالفرز ٹائٹل کے حصول کےلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں گالفرز کے درمیان 54 ہولز کے مقابلے ہوں گے۔ ایونٹ میں گالفرز کے درمیان جونیئر انڈر 16، ماسٹرز، انڈر 14 ویٹرنز اور لیڈیز سینئرز کے مقابلے ہوں گے۔ منتظمین کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کےلئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جنہیں بروقت مکمل کر لیا جائے گا۔       

مزید : کھیل اور کھلاڑی