ٹی ایس بلڈرنے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہورمیں بلیو ٹرف بچھانے کاکام شروع کردیا

ٹی ایس بلڈرنے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہورمیں بلیو ٹرف بچھانے کاکام شروع کردیا

لاہور(آئی اےن پی)نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ٹی ایس بلڈرنے بلیو ٹرف بچھانے کاکام شروع کردیا ۔اس سے پہلے سپورٹس بورڈ نے سوالو انٹرنیشنل کے ساتھ شاک پیڈ اور بلیو آسٹروٹرف بچھانے کا معاہدہ کیاتھا جس نے 15جون تک کام مکمل کرناتھا تاہم کئی بار تحریری نوٹسزکے باوجود سوالو انٹرنیشنل نیلی آسٹروٹرف اور شاک پیڈ بچھانے کاکام مکمل نہ کرسکی جس کے باعث سپورٹس بورڈ انتظامیہ نے سوالو انٹرنیشنل کے ساتھ نیلی آسٹروٹرف کا معاہدہ منسوخ کرکے یہ کام ٹی ایس بلڈر کوسونپ دیا ہے۔ ٹی ایس بلڈر کے چیف ایگزیکٹو فضل متین قریشی نے بلیوٹرف اور شاک پیڈ بچھانے کے حوالے بتایا کہ مون سون سے قبل شاک پیڈ اوردیگر کام مکمل کرلیے جائیں گے۔پنجاب حکومت نے نیلی اسٹرو ٹرف بچھانے کیلئے 35لاکھ روپے کی رقم مختص کی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی