پاکستان کرکٹ ٹیم پر محسن خان کی الزام تراشی غیر ذمہ دارانہ ہے،پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم پر محسن خان کی الزام تراشی غیر ذمہ دارانہ ہے،پی سی بی

لاہور (آئی اےن پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کوچ محسن حسن خان کی پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف الزام تراشی کو غیر ذمے دارانہ قرار دیا ہے۔ جنرل منیجر میڈیا ندیم سرور نے اےک بیان مےںکہاکہ اگر ان کے پاس کوئی ثبوت تھے تو وہ ضابطہ اخلاق کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرتے۔ بورڈ آفیشل کے مطابق محسن خان نے سیریز کے بعد اپنی ٹور رپورٹ میں کھلاڑیوں کی طرف سے جان بوجھ کر خراب کارکردگی دکھانے کی کوئی شکایت نہیں تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی