بھارت کے کاروباری اداروں نے سری لنکا پریمیئر لیگ کی تمام فرنچائزز خریدلیں
کولمبو(آئی این پی) بھارتی کھلاڑیوں کی عدم شرکت کے باوجود بھارت کے بڑے کاروباری اداروں نے سری لنکا پریمیئر لیگ کی تمام فرنچائزز خریدلیں۔ سری لنکا کرکٹ کے اعلامئے کے مطابق بھارتی بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو سری لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت سے روکے جانے کے باوجود بھارت کے بڑے کاروباری اداروں نے لیگ کی تمام سات فرنچائزز خرید لیں۔ سب سے زیادہ بولی ویامبا کی 5.02 ملین ڈالر لگائی گئی۔جسے بھارتی کمپنی ودیاوان ہولڈنگز نے خریدا۔ لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کا آغاز 10 اگست کو کولمبو اور پال کیلے میں ہوگا۔ فائنل 31 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام فرنچائزز کو 18 کھلاڑیوں کی اجازت ہوگی جبکہ چھ غیر ملکی کھلاڑی شامل کئے جاسکیں گے۔ کھلاڑیوں کی بولی 5 اور 6 جولائی کو کولمبو میں ہوگی۔