بھارت کو ڈانٹ ڈپٹ سے ڈی آر ایس پر مجبور نہیں کر سکتے ¾ آئی سی سی

بھارت کو ڈانٹ ڈپٹ سے ڈی آر ایس پر مجبور نہیں کر سکتے ¾ آئی سی سی

کوالالمپور (این این آئی )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ بھارت کو ڈانٹ ڈپٹ کر کے ڈی آر ایس پر مجبور نہیں کر سکتے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نئے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈ سن نے کہاکہ وقت کے ساتھ بھارت بھی ٹیکنالوجی کی افادیت کو تسلیم کر لے گا۔ڈیو رچرڈسن نے اعتراف کیا کہ امپائر ریفرل سسٹم کے اطلاق میں بھارت سب سے بڑی رکاوٹ ہے،البتہ بھارت سے زورزبردستی نہیں کرسکتے.بھارتی بورڈ کو ڈی آرایس کے بارے میں خودفیصلہ کرناہوگا،ضروری ہے کہ ہرکام کیلئے زورزبردستی کی جائے،توقع ہے کہ بھارت کوڈی آرایس کی اہمیت کااحساس ہوجائے گا-

مزید : کھیل اور کھلاڑی