صائمہ خان کا اسٹیج ڈرامہ ”کرنٹ“دوسرے سپل میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ

صائمہ خان کا اسٹیج ڈرامہ ”کرنٹ“دوسرے سپل میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ
صائمہ خان کا اسٹیج ڈرامہ ”کرنٹ“دوسرے سپل میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) پروڈیوسر ارشد چودھری نے الفلاح تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ”کرنٹ“کو مقبولیت کے پیش نظر دوسرے سپل میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ڈرامے کی کامیابی کی وجہ بہترین کامیڈی اور شاندار ڈانسز ہیں۔ صائمہ خان اور دیدار کی پرفارمنس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے جبکہ افتخار ٹھاکر،نسیم وکی ،امانت چن،طارق ٹیڈی،آصف اقبال،طاہر نوشاد ،کومل ناز،ثنا بٹ اور دیگر کی برجستہ کامیڈی کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔پروڈیوسر ارشد چودھری نے”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ڈراموں میں کسی فنکار کو سکرپٹ سے ہٹ کر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوتی میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے ڈراموں میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہوں۔میں نے سختی سے کہا ہوا ہے کہ جو فنکار سکرپٹ سے ہٹ کر کوئی جملہ بولے گا وہ ڈرامے کی کاسٹ سے علیحدہ کردیا جائے گا۔انہوںنے بتایا کہ”کرنٹ“میں دور حاضر کے چھ سُپر سٹار کامیڈینز ایک ساتھ کام کررہے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔

مزید : کلچر