کلچرل جرنلسٹس ایسوی ایشن کا صوفی گائیک ہنس راج ہنس کے اعزاز میں عصرانہ

کلچرل جرنلسٹس ایسوی ایشن کا صوفی گائیک ہنس راج ہنس کے اعزاز میں عصرانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) کلچرل جرنلسٹس ایسوی ایشن آف پاکستان نے گزشتہ روز بھارت معروف صوفی گائیک ہنس راج ہنس کے اعزاز میں عصرانہ دیا جس میں صدر طاہر بخاری،جنرل سیکریٹری ٹھاکر لاہور سمیت دیگر عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹھاکر لاہوری نے کہا کہ ہم اپنے معزز مہمان کا خصوصی شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔جو ہماری دعوت پر یہاں تشریف لائے اور ہمیں مہمان نوازی کا موقعہ دیا۔ہنس راج ہنس نے بھی اپنے خطاب میں کلچرل جرنلسٹس ایسوی ایشن آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے میری ذاتی رائے ہے کہ میڈیا کے تعاون کے بغیر کسی بھی فنکار کا شہرت حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔مجھے جو آپ لوگوں نے عزت دی ہے وہ میں ہمیشہ یاد رکھوں گا

مزید :

کلچر -