فحش گوئی کا الزام، آصف اقبال،ندیم چٹا اور علی ناز کو شوکاز نوٹس جاری

فحش گوئی کا الزام، آصف اقبال،ندیم چٹا اور علی ناز کو شوکاز نوٹس جاری

لاہور(فلم رپورٹر) فحش گوئی کا الزام ڈی سی او آفس کے اہلکار شوکت نے گزشتہ روز آصف اقبال،ندیم چٹا اور علی ناز کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔اس حوالے سے ان فنکاروں کا کہنا ہے کہ جواب میں وضاحت کردی ہے کہ ہم نے ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ جس پر ہمیں نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے آصف اقبال نے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ کوئی بھی ذومعنی بات نہ کی جائے اس کے باوجود شوکاز نوٹس ملنا حیرت کی بات ہے۔ندیم چٹا اور علی ناز نے کہا کہ ہم بھی فحش کوئی کے الزام کو مسترد کرتے ہیں۔ایک اداکار نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے پر بتایا کہ ڈی سی او نے سختی سے شوکت کو منع کیا ہوا ہے کہ وہ تھیٹرز میں نہ جائے اس کے باوجود وہ ہر تھیٹر میں جاکر فنکاروں کو ہراساں کرتا رہتا ہے اس حوالے سے بارہا اس کی شکایت کی گئی ہے لیکن یہ باز نہیں آتا ۔اس بارے میں جب شوکت سے رابطہ کیا گیا تو اُن کا موبائل بند جارہا تھا۔

مزید : کلچر