پی ٹی وی کل خواتین کے حوالے سے خصوصی لائیو ٹاک شو نشر کرے گا
اسلام آباد (اے پی پی) پی ٹی وی ہوم سنٹر اسلام آباد کل خواتین کے حوالے سے خصوصی لائیو ٹاک شو” گھر کی بات“ نشر کرے گا۔ جس میں حقوق نسواں اور وومن پروٹیکشن آرڈیننس کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔ ایگزیکٹو پروڈیوسر سیدہ فرخندہ شاہین جبکہ پروڈیوسرز میں شہاب الدین اور فرخ افضل ملک شامل ہیں ۔ موضوع کی مناسبت سے اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے ۔ اس شوکے پروگرام اسسٹنٹ ایاز پیرزادہ اورآصف رشید ہیں ۔شو کی میزبان سندس جمیل ہوںگی اور شو دوپہر دو بجے نشر ہوگا ۔